درہال//درہال کی بڈھانوپنچایت پچھلے تین ماہ سے پینے کے پانی سے محروم ہے جس پر مقامی لوگوں نے تنگ آکر محکمہ کے خلاف روڈبند کرکے احتجاج کیا۔بڈھانوکے لوگوں نے سنیچر صبح سے ہی راجوری درہال سڑک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ان کاالزام تھاکہ محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین بڈھانو کی عوام کوپینے کاپانی فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں اور اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی کا مظاہرہ کررہے ہیںجس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔لگ بھگ دو گھنٹے روڈبند رہنے کے بعد تحصیلداردرہال اورایس ایچ او درہال موقعہ پرپہنچے اورانہوںنے مظاہرین کواعتماد میں لیتے ہوئے یقین دلایاکہ وہ محکمہ کے ساتھ بات کرکے پانی کی سپلائی بحال کرائیںگے جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوئے اور گاڑیوں کی آمدورفت بحال کی گئی ۔