بڈگام کے سویہ بگ علاقے میں پانچ سالہ بچہ غرقآب ہوکر لقمہ اجل

سری نگر//وسطی ضلع بڈگام کے سویہ بگ علاقے میں منگل کی صبح ایک پانچ سالہ بچہ پھسل کر ایک ندی میں گرجانے سے لقمہ اجل بن گیا۔
 
 
ذرائع نے بتایا کہ سویہ بگ کے کامہ پورہ علاقے میں منگل کی صبح ایک پانچ سالہ پانے گھر کے نزدیک ہی کھیل رہا تھا کہ وہ پھسل کر ندی میں گر گیا۔
 
انہوں نے کہا کہ اہلخانہ اور مقامی لوگوں نے بچے کو پانی سے نکال کر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
 
متوفی بچے کی شناخت شاہد فاروق ملہ ولد فاروق احمد ملہ کے بطور ہوئی ہے۔
 
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کارروائیاں شروع کی ہیں۔