بڈگام کے اسکولوں اورہسپتالوں میں 85 واٹر پیوری فائرس تقسیم

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سحرش اصغر نے ریاستی معاونت والے سکول پروگرام کے تحت محکمہ تعلیم،صحت اور ڈی وائی وائی ایس ایس محکموں میں 85واٹر پیوری فائرس تقسیم کئے۔اس سلسلے میں نیو کانفرنس ہال میں محکمہ صحت عامہ،تعلیم اور ضلع انتظامیہ کے اہتمام سے ایک تقریب منعقدہوئی۔واٹر پیوری فائرس ضلع کے مختلف سکولوں ،ہسپتالوں اور وائی ایس ایس ہوسٹلوں میں نصب کئے جارہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے شرکا ء کو صاف اورمحفوظ پانی پینے کی صلاح دی تاکہ پانی سے لگنے والی بیماریوں سے بچاجاسکے۔انہوںنے واٹر پیوری فائرس فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت عامہ بڈگام کے ایگزیکٹیو انجینئر جے اے بیگ کی کوششوں کو سراہا۔اس دوران چیف ایجوکیشن آفیسربڈگام کو 70پیوری فائرس فراہم کئے گئے جو ضلع کے مڈل ،ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوںمیں نصب کئے جائیں گے،جب کہ 10پیوری فائرس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بڈگام کو فراہم کئے گئے جو کہ ضلع کے ڈسٹرکٹ ،سب ڈسٹرکٹ  اسپتالوںاور ڈی وائی ایس ایس بڈگام میں نصب ہوں گے۔