بڈگام پولیس نے لاپتہ ماں بیٹے کو چھ گھنٹوں کے اندر باز یاب کیا

یو این آئی
سری نگر//وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں لاپتہ ماں اور اُس کے بیٹے کو پولیس نے محض چھ گھنٹوں کے اندرا ندر باز یا ب کیا ہے۔

 

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس تھانہ کھاگ میں غلام حسن ہجام ولد غلام احمد ہجام ساکن سوگن کھاگ نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ اُس کی بیوی فردوسہ آٹھ سالہ بیٹے عرفان احمد کے ہمراہ لاپتہ ہوئی اور بسیار تلاش کے باوجود بھی اُس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔

 

انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کھاگ انسپکٹر توصیف احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے انسانی اور ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر گمشدہ ماں بیٹے کو سری نگر کے مہاراج گنج علاقے سے باز یا ب کیا۔

 

قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد ماں بیٹے کو وارثین کے حوالے کیا گیا۔