نیوز ڈیسک
بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے نالہ سکھ ناگ میں جمعہ کی دوپہر ایک 17 سالہ لڑکا ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ ماگام میں سکھ ناگ نالے میں ایک لڑکا اس وقت ڈوب گیا جب پولیس کچھ شرپسندوں کا پیچھا کر رہی تھی جنہوں نے ان پر پتھراو¿ کیا۔
انہوں نے ڈوبنے والے لڑکے کی شناخت شبیر احمد میر ولد علی محمد میر ساکن گنڈ حسیبٹ، سری نگر کے طور پر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نعش کو نالے سے نکالا گیا ہے۔