بڈگام میں 65ویں ڈی ایل آر سی میٹنگ : بنکوں کی کارکردگی اورحصولیابیوں پرغور

بڈگام//ضلع سطح کی جائزہ کمیٹی اورڈی سی سی کی ایک میٹنگ ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر سید سحرش اصغر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں کنوینر اعجاز احمد لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر،اے ڈی ڈی سی اورلیڈ ڈسٹرکٹ آفیسر کے علاوہ چیف پلاننگ آفیسر اوردیگر آفیسران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر لائین محکموں کے سربراہان اوربلاک ڈیولپمنٹ آفیسران کا خیرمقدم کرتے ہوئے لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر نے ضلع میں ستمبر2018ء کی سہ ماہی تک تمام بنکوں اورلائین محکموں کی کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا۔لیڈڈسٹرکٹ منیجر نے کہا کہ ضلع میں 88.22فیصد کی سی ڈی شرح کی حصولیابی ہوئی ہے جو کہ ریاست میں سب سے بہترین شرح ہے۔اس دوران مالی سال 2018-19کے دوران 610.73 کروڑروپے تقسیم کئے گئے جو کہ ضلع میں سالانہ کریڈٹ پلان کی 60فیصد پیشگی رقم ہے۔انہوںنے کہا کہ ضلع میں 30ستمبر2018ء تک 2309.10کروڑ روپے کے ڈیپازٹس درج کئے گئے۔میٹنگ میں دیگر حصولیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ اس دوران ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں ترقیاتی عمل کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔