بڈگام میں کرنٹ لگنے سے محکمہ بجلی کا لائن مین لقمہ اجل

نیوز ڈیسک
 

بڈگام// محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) کے ساتھ کام کرنے والے ایک لائن مین کی اتوار کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے حفرو علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگ گیا، جس کے باعث لائن مین کی موت ہو گئی۔

 

سرکاری زرائع نے بتایا کہ لائن مین جس کی شناخت محمد اشرف میر بڈا پورہ ناگم چرارشریف کے رہائشی کے طور ہوئی ہے،کو ہاپرو علاقہ میں ٹرانسفر کی مرمت کے دوران بجلی کا کرنٹ لگا۔

 

کرنٹ لگنے کے بعد اشرف میر کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

 

ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔