سرینگر//وسطی ضلع بڈگام میں جمعہ کے روز حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں نے پُر تشدد شکل اختیار کی جس کے دوران ایک پولیس آفیسر زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق ضلع کے نصر اللہ پورہ علاقے میں مظاہروں کے دوران ڈی ایس پی فیاض حسین کے سر پر پتھر لگنے سے چوٹ آئی۔
مظاہرین اونتی پورہ میں دو روز قبل نائیکو اور اس کے ساتھی کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔
پولیس نے مظاہرین کیخلاف ٹیر گیس کا استعمال کیا تاہم مظاہرین میں سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔
حکام نے کہا کہ مظاہرین نے پولیس اور فورسز کو سنگبازی کا نشانہ بنایا جس کے دوران پولیس آفیسر زخمی ہوگیا۔