بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے یہ بات پھر دہرائی ہے کہ ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں چلائے جارہے غیر قانونی اینٹ بٹھوں کو بند کرنے کے لئے پہلے ہی ایک وسیع مہم شروع کی گئی ہے اورآئندہ دنوں میں اس مہم میںمزید سرعت لائی جائے گی۔ترقیاتی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار آج ضلع آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہ اس مقصد سے ایک خصوصی ٹیم کو تشکیل دیا گیا ہے جو کہ ان علاقوں کی نشاندہی کرے گی جہاں غیر قانونی طو رپر اینٹ بٹھے چلا جارہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ان اینٹ بٹھوں میں کم عمر مزدوروں سے کام لیا جارہا ہے اوراس سلسلے میں لیبر ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ ضلع کے تمام ایس ڈی ایمز اورتحصیلدار پورے ضلع کا سروے کریںگ ے اورغیر قانونی اینٹ بٹھوں کے بارے میں 14جولائی تک اپنی رپورٹ پیش کریںگے۔