بڈگام میں سلیب کے نیچے آکر نوجوان لقمہ اجل، باپ زخمی

سرینگر//وسطی کشمیر کے بڈگام میں ایک نوجوان جاں بحق اور اُس کا باپ اُس وقت زخمی ہوگیا جب ایک کنکریٹ سلیب اُن پر آگری۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ ورسنگام نامی گاﺅں میں پیش آیا جہاں باپ بیٹا سلیب کے نیچے آکردب گئے۔
سویہ بگ بڈگام کے پولیس چوکی انچارج مشتاق احمد کے مطابق 17سالہ اعجاز احمد بٹ اسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا جبکہ اُس کے50سالہ باپ عبد الحمید بٹ کو ضلع اسپتال بڈگام سے علاج کے بعد رخصت کیا گیا۔