بڈگام میں سرپنچوں،پنچوں اور وارڈ ممبران کو ای وی ایم جانکاری فراہم

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے سرپنچوں اور پنچوں پر بدلائو اورچنائو جانکاری پروگرام کو مقبول عام بنانے کے لئے سفارتکاروں کارول نبھانے پر زوردیا ہے۔ترقیاتی کمشنر نے باتوں کا اظہار بڈگام کے سرپنچوں،پنچوں اور وارڈ ممبران کو ای وی ایم کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران کیا جس کا اہتمام سویپ کے تحت کیا گیا۔پروگرا م میںبڑی تعداد میں ضلع کے سرپنچوں،پنچوں اوروارڈ ممبران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے منتخب ممبران کو سرکار کا ایک اہم حصہ قراردیا اوراُن پر جمہوری نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چنائو جانکاری پروگراموں کا انعقاد کرنے کی ہدایت دی۔ترقیاتی کمشنر نے چنائو عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں کو جسمانی طور ناخیز افراد سمیت تمام افرادکے لئے آسان رسائی کے قابل بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ترقیاتی کمشنر نے منتخب ممبران کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں ہر ممکن تعائون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔