بڈگام میں سبزیوں کی ریکارڈ 249.10میٹرک ٹن پیداوار

بڈگام//بڈگام ضلع میں سبزیوں کی  ریکارڈپیدوار249.10میٹرک ٹن ہوئی ہے جس میں سے126میٹرک ٹن سبزیوں کو برآمد کیا گیا جبکہ 123.1 میٹرک ٹن سبزیاں مقامی طور استعمال کی گئی۔ اس بات کااظہار چیف ایگریکلچر آفیسربڈگام نے ناظم زراعت کے بڈگام دورہ کے دوران ضلع میں زراعت کے شعبے کی حصولیابیوں کواُجاگر کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بڈگام اورنارکرہ کو سبزیوں کے کلسٹر کے طور منتخب کیا گیا اور یہاں400نوجوانوں کونیشنل ہارٹی کلچر بورڈکے اشتراک سے اعلیٰ معیاری سبزیوں کی کاشت سے متعلق تیکنیکی جانکاری فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بڈگام ضلع کے زرعی منظر نامہ سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ موسم تبدیلی سے لوچدارپروگرام ضلع میں نبارڈ کے مالی تعاون سے ہاتھ میں لیاگیا ہے اور نبارڈ اس کیلئے12کروڑ روپے مالیت کی رقومات فراہم کررہا ہے اوراس پروگرام کاخاص اثرزراعت کے تمام شعبوں میں دیکھاجاسکتا ہے۔  اس سے قبل ناظم زراعت الطاف اعجاز اندرابی نے منگل کو بڈگام ضلع کا دورہ کر کے وہاں سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں مٹی کی ٹیسٹنگ لیبارٹری کی تحقیقی سہولیات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ وقت پر اس لیبارٹری کی تعمیر مکمل کریں تاکہ لوگوں کو مٹی کی جانچ کے حوالے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ڈائریکٹر کے ہمراہ ضلع کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ کسانوں کے ساتھ قریبی روابط رکھیں اور انہیں نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں وقت وقت پر آگاہ کریں ۔انہوں نے اس دوران زراعت میں آنے والی نئی تبدیلیوں کو بھی اپنانے پر زور دیا ۔اس دوران ڈائریکٹر نے ضلع میں مختلف مرکزی سکیموں کا جائزہ لیا جن میں   (RKVY),نیشنل فوڈ سیکورٹی میشن ،  (PMKSY)کے علاوہ)  (MIDHشامل ہیں ۔