بڈگام میں رمضان کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے مرکزی امام باڈہ اورجامع مسجد کا دورہ کیا اور ماہ رمضان کی مناسبت سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مسجد کمیٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے متعلقین کو رواں مقدس مہینے کے دوران بجلی اورپانی کی بلاخلل سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوںنے ای وی میونسپل کمیٹی بڈگام کو دونوں مقامات پر باقاعدگی کے ساتھ صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے کی ہدایت دی۔ترقیاتی کمشنر نے دو منزلہ زیر تعمیر لاویٹری بلاک کی فوری تکمیل کو یقینی بنانے پر زوردیا ۔انہوںنے امام باڑہ میں نماز کے لئے استعمال کی جارہی پارک کے بہتر رکھ رکھائو پر بھی زوردیا۔ترقیاتی کمشنر نے جامع مسجد بڈگام کے احاطے میں وضوخانہ تعمیر کرنے کے لئے بھی متعلقہ افسران کو موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔انہوں نے نزدیکی جنازہ گاہ کی حد بندی کے لئے تعمیر کام شروع کرنے پر بھی زوردیا۔اس دوران انہوںنے مقامی جامع مسجد اورامام باڑہ کی انتظامیہ کمیتی کے ساتھ بات چیت کی اور دونوں مقامات پر دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ متعلقہ محکموں کے آفیسران اورای او میونسپل کمیٹی بڈگام بھی تھے۔