بڈگام میں خلاف ورزی کنند گان پر 64ہزار روپے کاجرمانہ عائد

بڈگام // ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) بڈگام نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ ایکٹ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف فوڈ آؤٹ لیٹ مالکان ، دکانداروں ، تاجروں اور تھوک فروشوں پر 64000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ یہ جرمانہ ایف ایس اینڈ ایس اے سے متعلق ضلع کے مختلف بلاکوں کے مقدمات کی کارروائی کے دوران 11 غلط کاروباری افراد پر عائد کیا گیا تھا ۔انہوں نے لوگوں کو معیار ی خدمات کی فراہمی کے علاوہ قانونی ضوابط کی پابندی کرنے کی ہدایت بھی کی۔