بڈگام میں اے سی بی کی کارروائی پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//انسداد رشوت ستانی بیورو( ACB) نے عاشق حسین، پٹواری، حلقہ شریف آباد کو ریونیو ریکارڈ میں اندراج کرنے کے لیے 10000 روپے کی رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن بیورو کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا کہ عاشق حسین، پٹواری، حلقہ شریف آباد شکایت کنندہ کی زمین کے سلسلے میں ریونیو ریکارڈ یعنی جمع بندی میں آن لائن اندراج کے لیے 10000 روپے رشوت طلب کر رہے ہیں۔ شکایت کنندہ نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ملزم سرکاری ملازم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے تحریری شکایت کے ساتھ اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع کیا۔شکایت موصول ہونے پر، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 21/2023 U/S 7 PC ایکٹ 1988 پولیس اسٹیشن اے سی بی سرینگر میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا کر ملزم سرکاری ملازم عاشق حسین، پٹواری کو شکایت کنندہ سے 10000 روپے کی رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد موقع پر ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔