سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں سنیچر کو ایک لڑکا بجلی کرنٹ لگنے سے از جان ہوگیا۔ اس واقعے میں دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب رائیار میں تین افراد ہائی وولٹیج لائن کے ساتھ رابطے میں آگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایک شخص کھیت میں دھان کی پنیری لگاتے وقت انتہائی کم اونچائی پر موجود بجلی کی ٹرانسمشن لائن کے رابطے میں آگیا۔پاس ہی موجود دو افراد نے مذکورہ شخص کو بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں تینوں بجلی کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
اُنہیں نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا جہاں 17سالہ شیراز احمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
اس واقعے میں زخمی ہونے والے 35سالہ منظور احمد اور 60سالہ غلام نبی کا علاج و معالجہ جاری ہے۔