بڈگام سڑک حادثہ میں نوجوان لقمہ اجل

نیوز ڈیسک
بڈگام//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعرات کی دوپہر کو ایک نوجوان کی موت اس وقت ہو گئی جب وہ ایک اسکوٹی پر سوار تھا اور ایک گاڑی نے ٹکر مار دی۔

 

 نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار سے حوالے کو بتایا کہ کرالپورہ چاڈورہ میں ایک اسکوٹی سوار کو ایک تویرا نے ٹکر مار دی۔

 

زخمی کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

 

انہوں نے متوفی کی شناخت عمر شیخ کے طور پر کی جو راولپورہ سری نگر کا رہائشی ہے۔

 

ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔