نیوز ڈیسک
بڈگام//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے خانصاحب علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک 30 سالہ شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
سرکاری زرائع کے مطابق خان صاحب کے مقام پر ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب آئی پی ٹی ایس اسکول کے قریب ٹاٹا موبائل سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت شبیر احمد بٹ ولد عبدالاحد ساکنہ کنورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کو قریبی سب ضلع ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔