بڈگام اورراجوری میںمنشیات مخالف مہم

 سرینگر// بڈگام پولیس نے ایک شہری کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے برائون شوگر اور50ہزارروپئے نقدی رقم بر آمدکئے۔پولیس چوکی ہمہامہ نے حیدر پورہ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبرJK01N-5811سے تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار ایک شخص کے قبضے سے 4گرام برائون شوگر اور 50ہزارروپئے نقدی رقم بر آمد کئے ۔مذکورہ شہری کی شناخت مختار احمد وانی ساکن بٹہارانارکرہ کے طور پر ہوئی۔پولیس نے گاڑی بھی ضبط کی اور بڈگام تھانہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 309/21درج کر کے مزید تفتیش شروع کی ۔ اس دوران راجوری پولیس نے ایک کارروائی کے دوران لگ بھگ اڑھائی کلوگرام بھنگ سمیت ایک شہری کوگرفتار کرلیا ۔ پولیس بیان میں بتایاگیاکہ راجوری پولیس نے تھنہ منڈی میں ایک ٹاٹا موبائل گاڑی سے تلاشی کے دوران 2.3کلوگرام بھنگ برآمد کیا ۔پولیس نے بتایاکہ ٹاٹا موبائل گاڑی کوضبط کرکے ڈرائیورکوگرفتار کیاگیا ۔