بڈگام+بارہمولہ+کپوارہ //بڈگام میں بائز ہائی سکول پالر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نامور اور شاعر غلام احمد مہجور کو اُن کی 66ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت ادا کیا گیا۔یوم مہجور کے طور پرمنائی گئی اس اایک روزہ تقریب کا اہتمام چیف ایجوکیشن آفس بڈگام نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر بڈگام اورجے کے اے اے سی اینڈ ایل اورسی ای ای او انڈیا کے اشتراک سے کیا۔چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام روف احمد شہمیری نے تقریب کی صدارت کی جب کہ مختلف سکولوںکے اساتذہ اورطلبأ نے مہجور کی شاعری اور زندگی پر روشنی ڈالی۔معروف شاعر کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے شرکأ نے کہا کہ انہوں نے اپنی شاعری سے کشمیری ادب وزبان کو بلندیوں کی ایک نئی سمت دی۔انہوںنے کشمیری اقدار اورثقافت کو بھی اجاگر کیا۔تقریب کے دوران مقابلہ موسیقی میں پہلے تین فاتحین کو ٹرافیاں عطا کی گئیں۔اُڈھر ٹائون ہال بڈگام میں بھی یوم مہجور کی مناسبت سے ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا۔تقریب کا اہتمام برگ چنار مہجور کلچرل آرگنائزیشن آریگام کی طرف سے کیا گیا۔تحصیلدار خانصاحب نے تقریب کی صدارت کی جب کہ کئی شعرأ نے معروف شاعر کو اپنی شاعری میں خراج عقیدت ادا کیا۔اُدھر نامور شاعر غلام احمد مہجور کو خراج عقیدت اداکرنے کے لئے کپوارہ میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس دوران شرکأ نے مرحوم شاعر کی زندگی اور اُن کی شاعری پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ادھرگرلز ہائر سکنڈری اسکول بارہمولہ میںیوم مہجو ر کے سلسلے میںایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر با رہمولہ فاروق احمد بابا ،چیف ایجوکشن آفیسر ،ضلع اطلاعاتی آفیسر اعجاز احمد ،اساتذہ اور طلاب کی خاصی تعداد نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مہجور کی زندگی اور ان کے کارناموں پر مدلل روشنی ڈالی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مہجور کے زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مایا ناز شاعر کے ساتھ ساتھ ایک مہذب انسان بھی تھے ۔انہوں نے اپنے شاعری میں لوگوں کو روز مرہ زندگی میں آنے والے اتار چڑھاو کے بارے میں جانکاری فراہم کر کے علاوہ انہیں جینے اور بول چال کے بارے میں بھی سکھایا۔ انہوں نے کہا کہ مہجور نے اپنی مادری زبان یعنی کشمیری میں شعر اور نظمیں لکھیں تاکہ بغیر کسی مشکل لوگوں تک ان کی شاعری میں پائے جانے والے وہ کلمات پہنچ سکے جن سے وہ اپنی پہچان سنوار سکے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ شاعر کشمیر مہجور نے کشمیر کی پہچان اپنی شاعری سے باہر ملکوں تک پہنچائی اور کشمیر کے سبزہ زاروں اور آبشاروں کے بارے میں روشناس کرایا ۔اس موقعہ پر چیف ایجو کیشن آفیسر با رہمولہ عبدالحد گنائی، مختلف اساتذہ اور طلاب نے بھی شاعر کشمیر مہجور کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی شاعری پر تقریریں کی۔اس کے علاوہ طلاب نے شاعر کشمیر مہجور کے لکھے ہوئے غزل اور نظمیں گا کر سامعین کو محضوض کیا۔دریں اثنائشاعر کشمیر پیر ذادہ غلام احمد مہجور کے یوم وصال پر کپوارہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں دانشوروں ،سکالروں ،شعرا ء ،ادیب اور ضلع انتظامیہ کے علاوہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر شاعر کشمیر غلام احمد مہجور کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کوئی کشمیری شاعر اپنی حین حیات میں اتنی مقبولیت حاصل نہ کر سکا جتنی پیر ذادہ غلام احمد مہجور نے حاصل کی ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر ،ایس ایس پی کپوارہ شمشیر حسین ،نذیر ابن شہباز ،معروف صحافی یحیٰ سلطان کے علاوہ دیگر مقررین نے پیر ذداہ غلام احمد مہجور کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پیر ذداہ غلام احمد مہجور کی شاعری اتنی زبان زد عام ہوگئی کہ وہ کشمیر کے عہد ساز شاعر مانے گئے اور انہو ں نے کشمیری شاعری کو نئی وسعت بخش دی ہے ،کشمیر کے قدرتی نظاروں ،کوہسارو ں ،برف پوش پہاڑوں ،باغوں ،مرغزارو ں ،اور اچھلتی کودتی ندیوں ،آبشارو ں و چشمو ں کو نغمو ں میں ڈھال کر مہجور نے وطن عزیز کی خوبصورت انداز میں منظر کشی کی ہے جبکہ مہجور جامع شخصیت کے مالک بھی تھے ۔
بڈگام ، بارہمولہ اورکپوارہ میں شاعرکشمیر کی مناسبت سے تقریبات منعقد
