بڈگام:حرکت قلب بند ہونے سے پولیس افسر کی موت

نیوز ڈیسک
سری نگر//جموں و کشمیر پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی جمعرات کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں موت ہو گئی۔

 

خبر رساں ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام نے سرکاری زرایع کے حوالے سے بتایا کہ متوفی پولیس افسر کی شناخت مشتاق احمد (اے ایس آئی) قاضی گنڈ کے رہائشی ہیں جو پی سی آر ڈسٹرکٹ پولیس لائن (ڈی پی ایل) بڈگام میں تعینات تھے۔

 

انہوں نے بتایا کہ پیر کو صبح کے اوقات میں شدید درد ہوا۔ تاہم دیگر پولیس اہلکاروں نے اسے فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

 

ہسپتال میں ڈاکٹروں کے معائنہ کے بعد افسر کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

 

متوفی اہلکار کی نعش کو قانونی چارہ جوئی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔