بڈشاہ چوک میں ڈکیتی کامعمہ حل

سری نگر//پولیس نے بڈشاہ چوک میں رونماہوئی ڈکیتی کی ایک واردات کامعمہ حل کرتے ہوئے چورکوگرفتارکرنے کے بعدچرائی گئی رقم برآمدکرلی۔ چرارشریف کے رہنے والے ایک شہری محمدشعبان وگے نے چندروزقبل پولیس تھانہ مائسمہ میں رپورٹ درج کرادی کہ کسی نامعلوم چورنے بڈشاہ چوک سری نگرمیں اُسے58000روپے چرالئے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ کچھ شاہدین کے بیانات کی بنیادپرلالچوک اوراسکے ملحقہ مصروف ترین بازاروں میں مشکوک نقل وحرکت کرنے والے مشتبہ افرادسے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ذرائع کے مطابق24ستمبرکواسی کیس کے سلسلے میں شمس الدین بیگ نامی ایک شخص کوگرفتارکیاگیااوردوران پوچھ تاچھ حبہ کدل میں کرایہ کمرے میں رہائش پذیراس شخص نے اسبات کااعتراف کیاکہ اُسی نے بڈشاہ چوک میں چوری کی واردات انجام دیکرایک شخص سے ہزارو ں روپے اُڑالئے ۔پولیس کے مطابق شمس الدین نامی چورکی نشاندہی پراُسکے کرایہ کمرے واقع حبہ کدل سے چرائی گئی ساری رقم برآمدکی گئی۔