بچیوں کا قومی دن

 رام نگر//ڈگری کالج رام نگر میں ’نیشنل گرل چائلڈ ڈے ‘کی مناسبت سے وومن ڈیولپمنٹ سیل اور شعبہ سوشالوجی کے اشتراک سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ افتتاحی خطاب ڈاکٹر مونیکا کنونئر وومین ڈیولپمنٹ سیل نے کیا جس مٰں انہوں نے تعلیمی اداروں میں وومن ڈیولپمنٹ سیل کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ کالج پرنسپل پروفیسر ویریندر سنگھ نے خواتین کی مختلف میدانوں میں حصولیابیوں پر روشنی ڈالی۔  ڈاکٹر مہرین شیخ شعبہ تاریخ جموں یونیورسٹی اور پروفیسر رجنی دیوی گاندھی نگر کالج ریسورس پرسن کے طور پر تقریب میں شریک ہوئے اور انہوں نے سماج میں خواتین کے مقام اور ان کے فرائض کے بارے میں بتایا ۔ شعبہ سوشالوجی کے صدر ڈاکٹر سعید ناصر علی شاہ اور ڈاکٹر آشا رانی کے زیر اہتمام تقریب میں پروفیسر کیول کمار اور پروفیسر ستیش کماربھی موجود تھے جب کہ پروفیسر دیپا شرما نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔