سرینگر//نیشنل کانفرنس نے بچیوں کے قومی دن پر کھٹوعہ میں وحشیانہ اور شرمناک واقعہ کا شکار 8سالہ معصوم آصفہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اس معاملے میں انصاف کی منتظر ہے۔پارٹی کی سینئر خواتین لیڈر ان صدرِ صوبہ کشمیر خواتین ونگ شمیمہ فردوس، صدرِ صوبہ جموں خواتین ونگ ستوند کور، جنوبی زون صدر سکینہ ایتو، ایم ایل سی ڈاکٹر شہناز گنائی اور صوبائی ترجمان سارا حیات شاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف جہاں پورے ملک میں 24جنوری کو بچیوں کے حقوق کا قومی دن منایا جائے گا، وہیں معصوم آصفہ کے مجرم آزاد گھوم رہے ہیں۔بیان میں اس وحشیانہ اور شرمناک واقعہ کے سلسلے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سست رفتاری پر سوال اُٹھاتے ہوئے خواتین لیڈران نے کہا کہ اس کیس سے متعلق جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے اُس سے صاف ظاہر ہوتا ہے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ معصوم آصفہ کیلئے انصاف مانگنے والوں کیخلاف طاقت کے بے تحاشہ استعمال کیا گیا۔ لیڈران نے حکومت پر زور دیا کہ معصوم آصفہ کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔
بچیوں کاحقوق کا قومی دن: نیشنل کانفرنس نے آصفہ کے مجرموں
