بچو ں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے میں اپنا رول ادا کریں

 کپوارہ//ناظم تعلیم کشمیر غلام نبی ایتونے کہا ہے کہ تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔دورئہ کپوارہ کے دوران انہوںنے طالب علموں سے کہا کہ وہ باقی کامو ں کا چھو ڑ کر اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ۔انہوں نے اساتذہ سے تلقین کی کہ اپنے منصبی فرائض کو سمجھ کر بچو ں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے میں اپنا رول ادا کریں ۔ان کے ہمراہ جوئنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن برائے شمالی کشمیر بشیر احمد وانی ،جوئنٹ ڈائریکٹر ٹرنینگز محبوب حسین ،ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر اورچیف ایجو کیشن آفیسر کپوارہ محمد شفیع وار کے علاوہ دیگر افسران تھے۔انہو ں نے کہا کہ جس سکول میں ہیڈ ماسٹر نہیں ہیں ان سکولو ں کی نگرانی سینئر اساتذہ کے ذمہ ہوگی اور سکولو ں میں نظم و نسق قائم کر نے کی ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے ۔نا ظم تعلیمات غلام نبی ایتو نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالب علمو ں کی حر کات و سکنات پر خصوصی نظر رکھی جائیں اور ہر مہینے ان کے والدین کو ان با خبر کیا جائے اور طالب علمو ں کی بات سنی جائے تاکہ اس کے حوصلہ پست نہیں ہونگے ۔ناظم تعلیمات نے مختلف سکولو ں سے آئے ہوئے طلباءو طالبات سے بھی روبرو ملاقات کی اور ان کے سوالو ں کا جواب دیا ۔انہو ں نے طالب علمو ں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو جائے ۔ایتو نے کشمیر عظمیٰ سے بات چیت کے دوران کہا کہ کپوارہ میں تعلیمی افسران اور اساتذہ سے ملاقات کر کے ان کی رائے جاننے کی کوش کی گئی اور ایک لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا تاکہ آ ئندہ سکولو ں میں زیر تعلیم بچوں کو اچھا ما حول ملے ۔