حسین محتشم
پونچھ//غیر سرکاری تنظیم چائلڈ لائن پونچھ کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائی اسکول پرانی پونچھ میں بچوں کے حقوق اور دماغی صحت کے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر سبزار احمد چائلڈ لائن کوآرڈی نیٹر نے بچوں سے ان کے حقوق کے بارے میں خطاب کیا اور انہیں ان کے حقوق سے آگاہ کیا۔ ٹیم نے بچوں کے جسمانی مسائل سے متعلق مختلف مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران بچوں نے بھی بحث و مباحثہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران بچوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ وہ اپنے مسائل پر کیسے قابو پا سکتے ہیں اور وہ کس طرح مثبت توانائی پیدا کر سکتے ہیں اور منفی توانائی پر کیسے قابو پا سکتے ہیں۔ ٹیم نے مختلف مسائل جیسے چائلڈ لیبر، بچوں کی شادی، جسمانی سزا اور دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ وہ اپنے کسی بھی پریشانی اور مسائل کے دوران 1098 ٹول فری نمبر پر رابطہ کر کے ان کو اطلاع دیں۔ پروگرام کا اختتام سکول انتظامیہ کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔