بٹ نور ترال میں عوامی دربار

 ترال//سب ضلع انتظامیہ ترال کی جانب سے بٹ نور نامی گائوں میں عوامی مشکلات کو حل کرنے کے لئے ایک عوامی دربار منعقد کیا گیا ۔ دربار میں تمام محکموں کے سیکٹورل افسران بھی موجود تھے۔عوامی دربار کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی ۔ پروگرام میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے اپنے مشکلات افسران کے سامنے رکھے جن پر فوری طور عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔اس موقع تقریباً 20 محکموں کے افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  ترال شبیر احمد رینہ نے اس موقع پر بتایا کہ آج کا عوامی دربارلوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے منعقد کیا گیا تھا جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر شمولیت کی اور اس طرح کے پروگرام دیگر علاقوں میں بھی منعقد کیے جائیں گے ۔لوگوں نے حکام سے تمام مسائل کو فوری طور حل کرنے اور اس طرح کے پروگرام مستقبل میںمنعقد کرنے کی مانگ کی ۔