بٹہ گنڈ پرائمر لیگ سیزن3 اختتام پزیر

ترال//بٹہ گنڈ ترال میںگزشتہ کئی ماہ سے جاری  بٹہ گنڈ پرائمر لیگ سیزن3 کا آخری مقابلہ ملک11اور شاہ آباد کے درمیان کھیلا گیا ہے۔ٹورنا منٹ کے آخری مقابلے میں اونتی پورہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس دوران شاہ آباد نے کل100رن کا ہدف کھڑا کیا ہے تاہم اونتی پورہ نے دھویں دار بلے بازے کرتے ہوئے شاہ آباد کے معروف کھلاڑیوں کو ابتادئی اورس میں اوٹ کیا جس کی وجہ وہ ایک بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔اس دوران ملک 11اونتی پورہ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آخری اور میں 3وکٹ سے اس مقابلے کو جیت کر ٹورنا منٹ کو اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔  تقریب میں اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی ہے جن کے ہاتھوں بعد میں جیت درج کرنے والے ٹیم اور کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازگیا ہے ۔ مقابلے کی کمنٹری معروف کمنٹریٹر فیاض علی مڈورہ کر رہے تھے۔