بٹہ پورہ چوک میں ٹریفک جام کے دوران فورسز گاڑیوں پر پتھرائو

 
شوپیان//جنوبی کشمیر کے شوپیان قصبے میں جمعہ کو طلباء نے فورسز گاڑیوں پتھراؤ کیاجسکے بعد فورسز نے طلباء کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے۔تفصیلات کے مطابق ضلع شوپیان کے بٹہ پورہ چوک میں ٹریفک جام کے دوران طلباء نے فورسزکی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آنسوگیس کے گولے داغے۔پتھراؤ اور شلنگ کی وجہ سے بٹہ پورہ چوک میں افراتفری مچ گئی۔لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے ہوئے نظر آئے جن میں بزرگ،بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ بارہویں جماعت کے امتحانات لئے جارہے ہیں۔جوں ہی طلباء امتحانات ختم کرکے اپنے امتحانات سینٹروں سے باہر آئے انہوں بٹہ پورہ چوک میں فورسز گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔اس دوران کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔