بٹہ مالو میں پولیس کی افطار پارٹی

سرینگر//رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو مد نظر رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے فائر سروس ہیڈ کواٹر بٹہ مالو کے نزدیک افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس دوران روزہ داروں میں پھل ، مشروبات اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ عوامی حلقوں نے پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔ پولیس نے اس عہد کا بھی اظہار کیا کہ اس متبرک مہینے کے دوران اس طرح کی افطار پارٹیوں کا اہتمام شہر سرینگر کے دوسرے علاقوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔