بٹہ مالو میں فکی اور چرس ضبط، 2سمگلر گرفتار

سرینگر//پولیس نے ریکہ چوک بٹہ مالو میں 2سمگلروں کو گرفتار کرکے فکی اور چرس ضبط کی۔ پولیس تھانہ بٹہ مالو کے اہلکاروں نے ریکہ چوک میں ناکہ بٹھایا تھا جس کے دوران دو افراد کو روک کر تلاشی لی گئی۔ اس موقعہ پر اہلکاروں نے تلاشی کارروائی کے دوران 150گرام چرس اور 20کلوگرام فکی ضبط کرکے عبید نیا ز الدین اور داود فاروق ساکنان ساکن بٹہ مالوکو گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں پولیس نے کیس زیر نمبر44/18درج کرلیا۔