بٹہ مالو میں فائرنگ

سرینگر //بٹہ مالو سرینگر کی ایس ڈی کالونی علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلح افراد نے ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی تاہم وہ معجزاتی طور پر بچ نکلا ۔پولیس کے مطابق قریب تین بجکر 50منٹ پرپولیس کانسٹبل منیر معراج ،جو کہ عام کپڑوں میں ملبوس تھا، پر نزدیک سے گولیاں چلائی گئیں تاہم پولیس کانسٹبل حملے میں معجزاتی طو ر پر بچ نکلا ۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ رخصت پر گھر آیا ہوا ہے۔اسکے کان کو گولی چھو کر نکلی۔ حملے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری یہاں پہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم کسی کی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی ۔