بٹہ مالو میں حادثہ، راہگیر لقمۂ اجل

بلال فرقانی+اشرف چراغ
سرینگر+کپوارہ// شہر کے بٹہ مالو علاقے میں مسافر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کی موت جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پنچی منڈی بٹہ مالومیں ایک مسافر گاڑی نے دو افراد کو ٹکر مار دی ،جنہیں فوری طور پر صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے50سالہ نواز احمد ساکن راولپورہ سرینگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ زخمی بلال احمد پرے ولد نور محمد ساکن  چھتہ بل کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس رجسٹر کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی ایف) کے چیئرمین حکیم محمد یاسین کی حفاظت پر مامور دو سیکورٹی گارڈز منگل کو بڈگام ضلع کے خان صاحب علاقے میں اسکارٹ کار اْلٹنے سے زخمی ہو گئے۔ گاڑی زیر نمبر  JK02G.4769ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور ڈگری کالج خان صاحب کے قریب ایک باغ میں درخت کیساتھ جا ٹکرائی حادثہ کا  گاڑی میں حکیم یاسین کے دو سکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ حکیم یاسین اس وقت دوسری گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ادھرگلگام کپوارہ میں کمسن بچی میں غرقآب ہوئی۔ 10سالہ  بچی  حمیرہ گلزار دختر گلزار احمد لون ساکن ہفرڈہ رامحال، جو گلگام علاقہ میں ایک دارلعلوم میں دینی تعلیم حاصل کر رہی تھی ،منگل کی دو پہر کھیلنے کے دوران ایک گڑھے میں گر کر ڈوب گئی ۔مقامی لوگو ں نے اگرچہ حمیرہ کوباہر نکال کر سب ضلع اسپتال کپوارہ پہنچایالیکن ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔