بٹہ مالو میں بھیانک آگ، 7دکانوں کو نقصان

 سرینگر //بٹہ مالو میں آگ کے ایک بھیانک واقعہ میں7دکانوںکو نقصان پہنچااور قریب10لاکھ روپے مالیت کانقصان ہوا۔ ادھر برین نشاط میںآگ سے ایک رہائشی ٹین شیڈ خاکسترہوا۔ بٹہ مالو میں شام 7بجے ٹائر کی ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پھیل کر دیگر6دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر سروس عملہ جائے واقعہ پر پہنچا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ فائر سروس محکمہ کے ذمہ دار نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ آگ کوقابو کرنے کیلئے 9گاڑیوں کا استعمال کیاگیا اورڈیڑھ گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ کو بجھاگیا۔ انہوںنے کہاکہ املاک کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے اور آگ سے 10لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔