بٹہ مالو میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

سرینگر//منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے بد نامہ زمانہ منشیات فروش غلام محمد شیخ عرف گل نک ولد محمد سلطان شیخ ساکنہ بارا ںپتھر بٹہ مالو کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے 8کلو فکی اور 105گرام چرس برآمد کیا۔ اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 80/2018این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے سماجی بدعات اور منشیات کے خلاف پولیس کی مہم کی سراہنا کی ہے۔ پولیس کے مطابق لوگوں کے تعاون سے وادی کشمیر بالعموم اور شہر سرینگر میں بالخصوص پولیس کی جانب سے منشیات مخالف مہم جاری رہے گی۔