بٹھنڈی میں قائم ریلیف کیمپ میں کمبل تقسیم

جموں // انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی ریاستی شاخ نے بٹھنڈی میں قائم ریلیف کیمپ میں درماندہ مسافروں کو سہولیت کیلئے کمبل تقسیم کئے ۔یاد رہے کہ پلوامہ واقعہ کے سلسلہ میں جموں میں ہوئے پرتشدد احتجاج کے دوران درماندہ ہوئے مسافروں کی ایک بڑی تعداد کیلئے بٹھنڈی علا قہ میں مقامی لوگوں کی جانب سے ایک ریلیف کیمپ قائم کیا گیا جہاں ان مسافروں کو رہائش کے علا وہ دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی ریاستی شاخ کے جنرل سیکریٹری نے ہدایت پر رضاکاروں نے درماندہ مسافروں کیلئے 400کمبل تقسیم کئے جبکہ ریاستی شاخ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ درماندہ مسافروں کیلئے مکہ مسجد میں قائم ریلیف کیمپ کیساتھ مزید تعاون دیا جائے گا ۔