۔ 15بھیڑ بکریاں شدید زخمی ،لوگوں نے شاہراہ بند کرکے احتجاج کیا
ایم ایم پرویز
رام بن//جمعہ کے روز بٹوت-کشتواڑ قومی شاہراہ پر سی ایچ سی، بٹوٹ کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی کے نیچے آکرکم از کم 25 بھیڑیں اور بکریاں بشمول دو بچھڑے اور ایک خانہ بدوش خاندان کے دو گائیں کچل کر ہلاک ہوگئی جبکہ15 بھیڑیں اور بکریاں زخمی ہو گئیں۔واقعہ کے بعد خانہ بدوش خاندان نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور بٹوٹ-کشتواڑ قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔مظاہرین نے انتظامیہ سے معاوضہ اور حادثے میں ملوث ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹاٹا مہندرا لوڈ کیرئیر کا رجسٹریشن نمبرJK06B-0261کی زد میں آکرمذکورہ مویشی لقمہ اجل بن گئے ۔انہوں نے بتایاکہ اس حادثے میں کم از کم21 بھیڑیں/بکریاں، دو بچھڑے اور دو گائیں موقع پر ہی دم توڑ گئیں اور ایک خانہ بدوش کی 15 بھیڑیں/بکریاں زخمی ہو گئیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 10 بجے کے قریب سی ایچ سی بٹوٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب مختار محمد ولد جمعہ ساکن سمریلی، ادھم پور اپنے مویشیوں کے ساتھ کاستی گڑھ، ڈوڈہ کی چراگاہوں کی طرف جا رہا تھا۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بٹوٹ، انسپکٹر وکرم پریہار کی قیادت میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور حادثے میں ملوث گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔اس واقعہ کے بعد خانہ بدوشوں کا ایک گروپ سی ایچ سی بٹوٹ کے قریب جائے حادثہ پر جمع ہوا اور بٹوٹ – کشتواڑ قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔بعد ازاں انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران نے مشتعل خانہ بدوشوں کو پرسکون کیا اور انہیں انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ان کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا اور بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر تقریباً 2 بجے ٹریفک بحال ہو گئی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر رام بن، اوم پرکاش نے بتایا کہ حادثے میں ملوث گاڑی کے ڈرائیور چرنداس ساکن اسار، ڈوڈا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ بٹوٹ انسپکٹر وکرم پریہار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 50 برائے 2024 دفعہ 279/429، تعزیرات ہند، (آئی پی سی) کے تحت مزید تفتیش کے لئے پولیس اسٹیشن بٹوٹ میں درج کیا گیا ہے۔