بٹوت ڈوڈہ شاہراہ بند 3گھنٹے مسدود رہنے کے بعد بحال

بھدرواہ //بٹوت۔ڈوڈہ قومی شاہراہ پر منگل کے روز اُس وقت شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک مسافر درماندہ ہوئے جب ضلع ڈوڈہ کے کنڈیری نالہ علاقہ میںپسیاں گر آنے اور گرتے پتھروں کی وجہ سے شاہراہ مسدود ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق گُذشتہ شب کی بھاری بارش کے بعدمنگل کی صُبح کوبٹوت۔ڈوڈہ قومی شاہراہ پرپسیاں گر آنے سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کئی گھنٹوں تک مسدود ہو گئی۔ان پسیوں کو ہٹانے کے لئے شاہراہ پر کوئی جے سی بی نہیں تھی جس کے خلاف مسافروں نے ناراضگی کا اظہار کیاکیونکہ یہ علاقہ بھی پسیاں گر آنے کے علاقہ میں آتا ہے۔شاہراہ پر ملبہ اڑھائی گھنٹوں کے انتظار کے بعد ہٹا یا گیا جب ایک جے سی بی کو طلب کیا گیا ۔ ڈوڈہ ۔کشتواڑ کے ڈپٹی ایس پی ٹریفک زوہیب حسن اور ایس ایچ او عسر رئوف احمد کی مداخلت کے بعد شاہراہ پر جے سی بی کو طلب کیا گیا جس نے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کیا اور شاہراہ ٹریفک کے لئے کھلا چھوڑ دیا گیا ، جو ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کے لئے اہم رابطہ ہے۔