شری گوروروی داس بھون بٹوت میں منعقدہ 11واں تین روزہ سالانہ مانوسنت سمیلن اختتام پذیرہوگیا۔ سمیلن کے اختتامی روز شوبھایاترانکالی گئی اوراس کے بعدڈیرہ سوامی جگت گیری ٹرسٹ پٹھانکوٹ کے سوامی گردیپ گیری جی مہاراج نے عقیدت مندوں سے خطاب کیا۔اس دوران گوروروی داس کے عقیدت مندوں نے ریاست اوربیرون ریاست سے بڑھ چڑھ کرسمیلن میںپہنچ کربھجن کیرتن میں حصہ لیا۔قبل ازیں سنیچروار کوبٹوت بازارمیں پربھات پھیری نکالی گئی اورجمعہ کے روزسمیلن کاآغاز اکھنڈپاٹھ، آرتی ارداس اوربھجن کیرتن سے ہواتھا۔اس سمیلن نے تین روزتک لنگربھی جاری رہا۔گوروگیری جی مہاراج نے عقیدت مندوں پرزوردیاکہ وہ روی داس کے درس کواپنی زندگی میں عملی طورپراپنائیں۔اس دوران ضلع اورپولیس انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔
بٹوت میں 11واں تین روزہ سالانہ مانوسنت سمیلن اختتام پذیر
