بٹوت انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکینگ

 
بٹوت//ماہ رمضان کے چلتے صارفین کی سہولت اور اُن کوروز مرہ ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء مناسب وجائزریٹوں اور معیار میں مہیاکرانے کی انتظامیہ کی کوششوں پرڈپٹی کمشنر رام بن کی ہدایت پر تحصیلدار بٹوت سمن بھگت نے مارکیٹ چیکنگ کا اہتمام کیا۔ چیکنگ کی تفصیلات دیتے ہوے تحصیل انتظامیہ نے بتایا چیکنگ کے دوران غیر میعاری اشیاء کی بکری میں ملوث پائے گے پچاس  کے قریب دکانداروں سے پندراں ہزارچھ سو روپے نقد جرمانے کے طور وصول کرنے کے علاوہ تین کلو گرام پالی تھین لفافے ضبط اور دو کوائنٹل کے قریب غیر میعاری سبزی اور پھل بھی ضائع کئے گے۔  چیکنگ کے دوران تحصیل مجسٹریٹ بٹوت کے ہمرہ نائب تحصیلدار بٹوت،ایس ایچ او پولیس تھانہ بٹوت،ای او محکمہ میونسپل کمیٹی بٹوت ، تحصیل سپلائی آفسر محکمہ سی اے پی ڈی بٹوت بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر تحصیل مجسٹریٹ بٹوت نے کہا کہ ہم نے بٹوت تحصیل میںکھانے پینے کی اشیاء کا کاروبار کررہے دکانداری پیشہ تاجروں کو اس بات کی ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ مقدس رمضان کے دوران صارفین کومیعاری اور مناسب داموںپر روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کوہرحال میں یقینی بنائیں۔