سرینگر//کشمیر وادی میں گزشتہ کئی برسوں سے لڑکیوں میںکتب نویسی کی طرف رحجان میں بڑھ رہا ہے۔اس دوران بوٹہ کدل لالبازار سرینگر سے تعلق رکھنے والی ایک22سالہ طالبہ بسمہ ایوب نے انگریزی زبان میں اپنا شاعری مجموعہ(THE CREATIVE MINDS) تیار کر کے منظر عام پر لایا ہے ۔طالبہ کی جانب سے تحریر کردہ یہ مجموعہ انگزی زبان میں شائع ہوا ہے جو 105صفات پرمشتمل ہے ۔مصنفہ نے بتایامجھے بچپن سے ہی لکھنے اور بولنے کا شوق تھا اور میں سائنس سٹریم کی طالبہ ہونے کے باوجود اپنے اس شوق کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا ہے ۔بسمہ کا کہنا تھا کہ میں نے13سال کی عمر میں یہ سفر شروع کیا تھا۔انہوں نے کہا میں نے یہ شروعات اردوشاعری سے کیا ، جس نے مجھے یہاں تک پہنچایا کہ میں آج میں کشمیری اور اردو زبانوں میں بھی لکھ سکتی ہوں ۔انہوں نے بتایا سال2018ء میں نے سوشل میڈیا پر اپنے تحریر کردہ کلام کوعوام تک پہنچایا جس کو قارئین نے زبردست سراہااور مجھ ایک حوصلہ ملا ہے۔ خیال رہے وادی کشمیر میں گزشتہ دو برسوں کے دوران متعدد خواتین نے جن میں کچھ کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں نے مختلف قسم کی کتابیں تحریر کی ہیں ۔
بوٹہ کدل لالبازار کی22سالہ طالبہ
