اوڑی //بونیار تحصیل میںاپریل سے شروع ’بونیار پریمیئر لیگ ‘کا فائنل بلیوسٹار کرکٹ کلب بونیار نے جیت لیا۔ اتوار کو گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول بونیار گراونڈ میں بلیوسٹار کرکٹ کلب بونیار اور نامبلہ کرکٹ کلب کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا ۔ میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔بلیو سٹار کرکٹ کلب بونیار نے 33 رنوں سے نامبلہ کرکٹ کلب کو شکست دے کر بونیار پریمیئرلیگ ٹورنامنٹ 2018 اپنے نام کر لیا۔دونوں ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔میچ کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے چیئر مین طارق احمد لون اور چیف آرگنائزر شوکت علی میر کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں نیشنل کانفرنس کے لیڈر سجاد شفیع، تحصیلدار بونیار مبشر امین خان، ایس ایچ او بونیار موجودتھے۔ٹورنامنٹ میںبونیار کی 22ٹیموں نے شرکت کی تھی۔