اوڑ ی//پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت بونیارتھانے میں ایک پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی جلسہ عام کے مہمان خصوصی تھے۔ بونیار اور ملحقہ دیہات کے عوام کی طرف سے ایس ڈی پی او اوڑی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایچ او پی ایس بونیار انسپکٹر رشید احمد اور تھانہ بونیار کا عملہ بھی موجود تھا۔ بونیار، ترکانجن، تتھامولہ، پہلی پورہ، برناٹے، بنالی، رام پور، چیلان اور بیلہ کے عوام بشمول معزز شہری، اوقاف کمیٹیوں کے اراکین، نمبردار، چوکیدار اور تاجر فیڈریشن نے جلسہ عام میں شرکت کی۔بات چیت کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو اٹھایا۔ ایس ڈی پی او نے تحمل سے شکایات سنیں اور اس کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور ان کے جلد ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مسائل اٹھائے جائیں گے۔ میٹنگ کے دوران شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ علاقے میںامن و قانون ، کو برقرار رکھنے اور ملک دشمن؍سماجی عناصر کی نشاندہی کرنے میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔بونیار کے عام لوگوں نے ایس ڈی پی او اوڑی کا دورہ کرنے اور پولیس سب ڈویژن اوڑی کا اس طرح کی میٹنگ منعقد کرنے اور پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا پل بنانے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ گاؤں کے عوام نے مستقبل میں بھی باقاعدہ ملاقاتوں کی درخواست کی۔جے کے این ایس
بونیار میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ
