اوڑی//بونیار میں ریچھ کے حملے میں کم از کم5 افراد زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر برنیٹ بونیار کی بستی میں پیش آیا۔رہائشی علاقے میں ریچھ نمودار ہوکرلوگوں پر حملہ آور ہوا۔ ریچھ کے حملے میں 5 افراد کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ترجیحی علاج کیلئے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت محمد اکرم گنائی، علی محمد لون، سلیمان سود، غلام محی الدین گنائی اور شکرالدین سود کے طور ہوئی ہے۔بلاک میڈیکل آفیسر بونیار ڈاکٹر پرویز مسعودی نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایک ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو پی ایچ سی بونیار لایا گیا۔ مسعودی نے کہا، "ان کی حالت کا اندازہ لگانے پر، ان سب کو بعد میں بہتر علاج کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کر دیا گیا۔
بونیار میں ریچھ کا حملہ، 5 زخمی
