بونیار بابا گیل سڑک کی حالت ناگفتہ بہ

اوڑی/ بونیار بابا گیل سڑک کی حالت نا گفتہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ مقامی آبادی کے مطابق نومبر 2012 میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے لمبر بونیار سے بابا گیل گائوں تک جانے والی 3 کلو میٹر رابطہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا جسے 2015 میں نا معلوم وجوہات کی وجہ سے نا مکمل چھوڑ دیا گیا اور طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اس پر دوبارہ کام شروع نہیں کیا گیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ  سڑک پر بڑے بڑے کھڈبن جانے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدو رفت بھی مکمل بند ہو گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ محکمہ نے سڑک تعمیر کے دوران تار کول بچھانے کی غرض سے باجری بھی ڈالی مگر تار کول ابھی تک نہیں بچھایا گیا اور وہ باجری اکھڑ گئی اور سڑک مکمل طور تباہ ہو گئی ۔مقامی لوگوں کے مطابق کئی بار متعلقہ محکمہ کے افسران کی نوٹس میں معاملہ لانے کے باوجود بھی کوئی کارروائی عمل نہیں لائی گئی۔