بونیار اوڑی کا بزرگ شہری پہاڑی سے لڑھک کر لقمہ اجل

 ظفر اقبال//بونیار اوڑی میں ایک شہری پہاڑی سے لڑھک کر لقمہ اجل بن گیا۔تفصیلات کے مطابق بنہالی بونیار گاوٗں کے رہنے والئے 70 سالہ سید علی کی لاش کو بدھ کو دوسرے دن نزدیکی جنگل سے برآمد کیا۔مقامی لوگوں کے مطابق سید علی شاہ منگل کی صبح اپنے گھر سے نزدیکی جنگل میں لکڑی لانے کی غرض سے گئے تھے مگر شام تک گھر واپس نہیں لوٹے اگر چہ گھر والوں اور مقامی لوگوں نے شدید بارشوں کے دوران اس کی تلاش شام کو کی مگر اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا جس کے بعد بدھ کی صبح اس کے گھر والوں اور مقامی لوگوں نے جنگل میں ایک گہری کھائی سے اس کی لاش برآمد کی ۔