ظفر اقبال+یو این آئی
اوڑی+سرینگر//بونیار اوڑی کے پوشون کالونی پیرنیاں کے مقام پرایک اسکارپیوگاڑی زیر نمبر JK05D-5842 ایک ایس آر ٹی سی بس زیر نمبر JK01Y-1004 کے درمیان زور دار ٹکرکے دوران 4 مسافر زخمی ہوئیجن میں سے ایک شہری لقمہ اجل بن گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پولیس اور لوگوں نے پرائمری ہیلتھ سنٹر بونیار لایا جہاں سے چار زخمیوں کومزید علاج و معالجہ کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا گیا۔
میڈیکل سپرانٹنڈنٹ جی ایم سی بارہمولہ پرویز مسعودی نے بتایا کہ حادثے میں زخمی4 مریضوں کو جی ایم سی بارہمولہ لایا گیا۔ ان مریضوں میں سے معراج الدین آہنگر نامی اسکارپیو ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیگر کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔انہوں نے کہا معراج الددین کو بہتر علاج کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا جبکہ مزید تین زخمیوں کا علاج معالجہ جی ایم سی بارہمولہ میں ہو رہا ہے۔ بونیار پولیس نے اس حوالے سے ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔ میڈیکل سپرانٹنڈنٹ جی ایم سی بارہمولہ نے کہا ہے کہ اسکارپیو ڈرائیور مہراج دین آہنگر ساکنہ اولڈ ٹاون بارہ مولہ سرینگر پہنچنے سے قبل راستے میں دم توڑ بیٹھا۔ادھر اننت ناگ کے ڈانڈی پورہ کوکر ناگ علاقے میں آلٹو اور موٹر سائیکل کے درمیان زور دار ٹکرکے باعث تین افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موٹر سائیکل سوار کو مردہ قرار دیا۔اتوار کی سہ پہر کوکر ناگ کے ڈانڈی پورہ گاوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک آلٹو زیر نمبر JK18B-2766جو کہ اطہر یعقوب وگے ولد یعقوب وگے ساکن ونتراگ کوکر ناگ چلا رہا تھا اور موٹر سائیکل زیر نمبر JK03L-2266کے درمیان زور دار ٹکر ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موٹر سائیکل سوار مومن عارف چوپان ولد غلام محمد چوپان ساکن چیک گوہان کو مردہ قرار دیا۔زخمیوں کی پہچان اطہر یعقوب وگے اور ساہل جاوید خاکی ولد جاوید احمد خاکی ساکن مٹن اننت ناگ کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے۔