اننت ناگ// بونہ گنڈ زملگام اننت ناگ میں نالہ ساندرن پر زیر تعمیر پُل گذشتہ15برسوں سے تشنۂ تکمیل ہے جس کے سبب مقامی آبادی کو نالہ عبور کرنے میں سخت مشکلات پیش آرہے ہیں ۔محکمہ آر اینڈ بی نے اس پل پر15سال قبل کام شروع کیا لیکن ابھی تک زیر تعمیر ہی ہے۔اس دوران2014کے تباہ کن سیلاب نے عارضی پل کو بھی اپنے ساتھ بہالیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے معاملہ کئی بار متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا تاہم کوئی داد رسی نہ ہوئی ۔لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ نالہ پر فی الحال عارضی پُل ہی تعمیر کیا جائے تاکہ انہیں مشکلات سے نجات مل سکے۔
بونہ گنڈ زملگام پل 15برسوں سے تشنۂ تکمیل
