بونہ زل ہاری پورہ گاندربل سڑک خستہ

 
گاندربل//بونہ زل ہاری پورہ رابطہ سڑک کی حالت خستہ ہونے کے باعث مقامی آبادی گوناگوں مشکلات سے دوچارہے۔ تین کلومیٹر پر مشتمل اس سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں جس سے عبور و مرور میں دشواریاں درپیش ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق بارشوں میں یہ سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے  ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سڑک کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔