کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقوںکو جوڑنے والی اندرونی سڑک رابطوں کی حالت انتہائی خستہ ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے انکی مرمت نہیں کی گئی جسکے سبب ان سڑکوں پر مقامی لوگوں کاسفرکرنا انتہائی دشوار بن گیاہے۔معمولی بارش و برفباری کے سبب یہ سڑکیں تالاب و نالوں کی شکل اختیار کرتی ہیں۔ ضلع کشتواڑ کی تحصیل بونجواہ کی سڑکوں کی حالت بھی خستہ ہے جہاں پر بارشوں و برفباری سے عوام کی مشکلات دوگنی ہوجاتی ہیں۔اگرچہ اس علاقہ میں سڑک تعمیر تو ہوئی لیکن اسکی مرمت نہیں کی گئی۔چند روز قبل ایمبولینس بھی کئی گھنٹوں تک اس سڑک پر کیچڑ میں پھنسی رہی جسے کافی مشقت کے بعد مقامی لوگوں نے نکالا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس علاقہ کی سڑکیں اگرچہ تعمیر ہوئی ہیں تاہم انکی مرمت نہیںکی گئی اور عوام کا مشکلات سے دوچار ہونا معمول بنا ہوا ہے۔ محض20کلومیٹر کی یہ سڑک متعدد مقامات پرتالاب کی شکل اختیار کرچکی ہے اور جگہ جگہ مٹی جمع ہے جبکہ مقامی سرپنچ ، بی ڈی سی ممبر و ڈی ڈی سی ممبر بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور 30000 کی آبادی کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہاہے ۔لوگوں نے کہا کہ اگرچہ ضلع انتظامیہ و متعلقہ محکمہ سے اس سڑک کو بہتر بنانے کی متعدد مرتبہ گزارش کی گئی لیکن کام سست ر وی سے ہونے کے سبب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔
بونجواہ میں سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان | مریض کو چھوڑنے گئی ایمبولینس بھی کیچڑ میں پھنس گئی
